نیب نے انکشاف کیا ہے کہ تحقیقات کے بعد پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں کسی قسم کی بےضابطگی ثابت نہیں ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ پروجیکٹ کی تحقیقات ختم کرنے کے سلسلے میں خط لکھا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں کوئی بےضابطگی ثابت نہیں ہوسکی ہے۔
اس حوالے سے نیب لاہور نے ایل ڈی اے، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو خط ارسال کر دیا ہے، لاہور نیب نے پنجاب یونیورسٹی جامعہ ٹاؤن کے خلاف شکایات کو مسترد کر دیا ہے۔
لاہورنیب نے مکمل تحقیقات کے بعد جامعہ ٹاؤن کے خلاف کارروائی ختم کی ہے جب کہ نیب نے پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے سلسلے میں ڈی جی ایل ڈی اے کو خط ارسال کر دیا ہے۔
مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ لاہور نیب کی جانب سے تحقیقات ختم کرنا خوش آئند ہے، صدر آسا ڈاکٹر اظہر نعیم کا کہنا تھا کہ الحمدللہ مینجمنٹ کمیٹی سرخروہوگئی۔