آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاک بھارت میچ کے لیے آئی آئی ٹی بابا کی نئی پیش گوئی کے بعد شائقین دنگ رہ گئے۔
بھارت میں درست پیش گوئیوں کے لیے مشہور آئی آئی ٹی بابا نے دنیا کی سب سے بڑے حریف پاک بھارت میچ پر پیش گوئی کرکے زبردست بحث چھیڑ دی ہے، ان کے دعوے نے ناصرف مداحوں کو حیران بلکہ سوشل میڈیا پر بھی کمنٹس کا تانتا بند گیا ہے۔
بھارتی شائقین بابا کی پیش گوئی سے ناراض ہیں جیسے جیسے پاک بھارت میچ قریب آرہا ہے لوگوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوتی جارہی ہیں۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 فروری بروز اتوار کو دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔
آئی آئی ٹی بابا عرف ابھے سنگھ کی ایک شاندار پیش گوئی نے ہندوستانی شائقین کو شدید بے چینی میں مبتلا کردیا ہے۔
مہاکمبھ میلے کے دوران آئی آئی ٹی بابا نے کہا کہ ’’میں تم کو پہلے سے بول رہا ہو، کہ اس بار انڈیا نہیں جیتے گا‘‘ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس سے حامیوں میں غصہ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی۔
بابا سے پیشن گوئی کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ اس پر ثابت قدم رہے اور اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب میں نے منع کردیا ہے کے نہیں جیتتے تو نہیں جیتتے اب کیا بھگوان بڑے ہو یا تم بڑے ہو؟
ایک صارف نے لکھا کہ ’زیادہ پڑھنا بھی خطرناک ہوتا ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ہم کرما پر یقین رکھتے ہیں شرما پر نہیں۔‘
بابا ابھے سنگھ نے آئی آئی ٹی بمبئی سے ایرو اسپیس انجینئرنگ میں گریجویٹ ہیں۔ اس نے کینیڈا میں نوکری کی لیکن سب کچھ ترک کرکے بابا بن گیا، ان کے ماضی کے کچھ دعووں میں ہندوستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی جیت میں لے جانا شامل ہے۔