ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے شاندار کیریئر کا آغاز کرنے والے نوجوان بلے باز سعودشکیل کو ورلڈکپ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان 2023 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ ایشیاکپ اسکواڈ میں شامل ہونے والے سعودشکیل کو ورلڈکپ اسکواڈ میں بھی جگہ مل سکتی ہے۔
پاکستان نے افغانستان کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز کے تیسرے ون ڈے کے دوران شکیل کو ایشیا کپ کے اپنے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا تھا جس کے نتیجے میں طیب طاہر اسکواڈ سے باہر ہوئے۔
کیونکہ پاکستان بھارت میں اسپن ٹریک پر کھیلے گا اس لیے اسپنرز کے خلاف شکیل کی صلاحیتیں ان کے حق میں بہترین ثابت ہو رہی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے اور نام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیجنے کے لیے 5 ستمبر کی ڈیڈ لائن کا سامنا ہے۔
اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایشیا کپ کے موجودہ اسکواڈ میں سے 7 کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا جائے گا۔ اوپنرعبداللہ شفیق کو ڈراپ کرکے سعودشکیل کو ان کی جگہ شامل کیا جانے کا امکان ہے۔
سلیکٹرز فہیم اشرف کو اسکواڈ سے باہر کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں، کیونکہ محمد وسیم جونیئر پہلے ہی بیک اپ پیسر کے طور پر اسکواڈ کا حصہ ہیں، جو آخری نمبروں پر رنز بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔