کیا صحت کارڈ بند ہو رہا؟ اہم وضاحت

نگران وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے صحت کارڈ سے متعلق منفی خبروں پر اہم وضاحت دی ہے۔

انہوں نے افواہوں اور منفی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صحت کارڈ کے ذریعےکارڈیالوجی کی سہولیات بلاتعطل جاری رہیں گی۔

ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ حکومت پنجاب اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کیساتھ نیا معاہدہ کرےگی اور صحت کارڈ کے ذریعے سہولیات میں مزید بہتری لا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ بند کر رہے ہیں نہ ہی کارڈیالوجی سہولیات کو محدود کر رہے ہیں صحت کارڈ کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔