توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟

اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی چھٹیاں

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت منگل کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ کا فیصلہ منگل کو سنائی گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل اہم فیصلہ سنائیں گے

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ فوجداری کیس ناقابلِ سماعت قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دیا تھا۔