اسحاق ڈارکےتمام بینک اکاؤنٹس اور جائیداد منجمدکردی گئی

اسلام آباد:اسحاق ڈارکےتمام بینک اکاؤنٹس اور جائیداد منجمد کردی گئی، جس کے بعد اسحاق ڈارکی جائیداد کی خرید و فروخت نہیں ہوسکیں گی۔

نیب ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارکے تمام بینک اکاؤنٹس اور جائیداد منجمد کردی گئی ، اب اسحاق ڈارکی جائیداد کی خریدوفروخت یاکسی قسم کامعاہدہ نہیں ہوسکے گا، نیب کی جانب سے اندرون ملک اداروں کو پہلے ہی خط لکھے جا چکے ہیں جبکہ بیرون ملک حکومتوں کو بھی نیب کی جانب سے خط لکھاجا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جائیداد منجمد کرنے کے احکامات چیئرمین نیب کی جانب سے دئیے گئے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کےخلاف کیس چل رہا ہے، لہٰذا ان کی جائیداد نہ تو خریدی جاسکتی ہے اور نہ کسی کو منتقل کی جاسکتی ہے۔


مزید پڑھیں : اسحاق ڈار کی تمام جائیداد کی خریدو وفروخت اور منتقلی پر پابندی


یاد رہے اس سے قبل نیب حکام کی جانب سے مختلف شہروں میں اسحق ڈار کی تمام جائیداد کی خریدو وفروخت اور منتقلی پر پابندی کا حکم نامہ جاری کیا تھا اور ساتھ ہی بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیئے گئے تھے۔

نیب نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ اسحق ڈار کے اکاؤنٹس میں موجود تمام رقم کہیں منتقل نہیں ہوسکتی انہیں منجمد کردیا جائے، اگر کسی ادارے نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جس کے بعد بینکوں نے ان کے اکاؤنٹس اور اداروں نے ان کی جائیداد کی فروخت یا کسی اور کو منتقلی پر پابندی عائد کردی تھی۔

خیال رہے کہ آمدن سےزائد اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے تاہم اسحٰق ڈار نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔


مزید پڑھیں : وزیرخزانہ اسحاق ڈار پرفرد جرم عائد


واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب کی سربراہی میں نیب پراسیکیوشن ونگ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں ، داماد اور اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنسزدائرکیے تھے۔قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے شریف خاندان کے خلاف 3 اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 1 ریفرنس دائر کیا تھا۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف سیکشن 14 سی لگائی گئی ہے ‘جو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق ہے۔ نیب کی دفعہ 14 سی کی سزا 14 سال مقرر ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔