نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے

اسحاق ڈار

واشنگٹن(25 جولائی 2025): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا، نائب وزیراعظم امریکا کے وزیرخارجہ مارکوروبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔

اس دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم پہلوؤں پر بات چیت ہوگی، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

نائب وزیراعظم معروف امریکی تھنک ٹینک’’دی اٹلانٹک کونسل‘‘ سے بھی خطاب کریں گے، نائب وزیراعظم علاقائی اور عالمی امور سمیت پاک امریکا مستقبل کے تعلقات پر پاکستانی مؤقف دیں گے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے۔