نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قائمقام افغان وزیر خارجہ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی مولوی امیر خان متقی سے ملاقات سہ ملکی اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے پرتپاک میزبانی پر افغان حکام سے اظہار تشکر کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان نے قریبی تعاون جاری رکھنے اور انسداد دہشت گردی پر مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔
اسحاق ڈار نے سیاسی اور تجارتی تعلقات میں حوصلہ افزا پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف تعاون میں نمایاں پیش رفت نہیں ہوسکی، افغان حکام کالعدم ٹی ٹی پی ، بی ایل اے مجید بریگیڈ کے خلاف ٹھوس اقدامات کریں۔
قائمقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ کسی دہشت گرد گروہ کو افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔