واشنگٹن : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی سے دوستی تھی، وہ سیاست میں آنے سے قبل اسپتال کا چندہ لینے آتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جواب دیتے ہوئے کہا کوئی مقبول ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں وہ سیکیورٹی تنصیبات پر حملہ کرتا پھرے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا عمران خان کے مقدمات سے تعلق نہیں، بانی پی ٹی آئی کیخلاف تمام کیسز عدالتوں میں زیرسماعت ہیں، بانی پر مقدمات کا فیصلہ عدالت کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں 126 دن کا دھرنا دیا، جس سے معیشت متاثرہوئی۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی پر قانون اپنا راستہ لے گا اور ذمہ داروں کو سزا ہوگی، عمران خان نے جو کیا وہ افسوسناک ہے، ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔
انھوں نے انکشاف کیا بانی پی ٹی آئی سے دوستی تھی، وہ سیاست میں آنے سے قبل اسپتال کاچندہ لینے آتے تھے۔