اسلام آباد ایئرپورٹ بند ہونے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد ایئرپورٹ بند ہونے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

(10 اگست 2025): اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 8 روز کیلیے بند کرنے کے حوالے سے خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔

پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ہوائی اڈے کو 8 روز کیلیے بند کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایئرپورٹس پر غیرملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگرین کاؤنٹرز قائم

ان خبروں سے شہری تذبذب کا شکار ہوئے تاہم اب پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان میں افواہوں کو مسترد کیا گیا۔

پی اے اے نے بتایا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 8 روز تک بند رہنے کی خبریں گمراہ کن ہیں۔

اتھارٹی نے کے مطابق 14 اگست کو یوم آزادی کے دوران تقریبات کے باعث ہوائی اڈے کو مخصوص تاریخ پر صرف دو گھنٹے کیلیے آمد اور روانگی کیلیے بند رکھا جائے گا۔

پی اے اے نے واضح کیا کہ اس دوران معمول کا آپریشن جاری رہے گا۔