اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر عمران خان کیلئے ٹریپ بنایا گیا تھا، اسد قیصر

Asad Qaiser

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر عمران خان کیلئے ٹریپ بنایا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیر قانونی گرفتاریوں کیخلاف پٹیشن دائر کی ہے، عدالت سے توقع ہے کہ وہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گی اب غیر قانونی گرفتاریوں کا سلسلہ رکنا چاہیے۔

اسد قیصر نے کہا کہ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر عمران خان کیلئے ٹریپ بنایا گیا تھا، گاڑی پر شیلنگ کی گئی، میں بطور سابق اسپیکر تمام ممالک کے اسپیکرز اور یو این کو خط لکھ رہا ہوں، خط میں بتایا جائے گا کہ پاکستان میں جمہوریت خطرے میں ہے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے آئین بچانے کیلئے ذمہ داری ادا کریں، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تمام بار ایسوسی ایشن نے مذمت کی ہے، الیکشن کمیشن کی حیثیت کٹھ پتلی کی ہے۔