اسلام آباد : اسلام آباد ایکسائز نے چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات نیب کو فراہم کردیں۔
تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کے اسکینڈل میں اسلام آباد ایکسائز نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو گاڑیوں کی تفصیلات فراہم کر دیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کی گاڑیوں کا ریکارڈ فراہم کیا گیا، دستاویز کے مطابق اسلام آباد ایکسائز میں چیئرمین پی ٹی آئی کے نام 1300سی سی ایک گاڑی ہے۔
اسلام آباد ایکسائز نے بتایا کہ زلفی بخاری کے نام لگثرری 5000 سی سی گاڑی اور شہزاد اکبر کے نام 3 گاڑیاں اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہیں۔
دستاویز کے مطابق بشریٰ بی بی اور فرحت شہزادی کے نام کوئی بھی گاڑی اسلام آباد میں رجسٹرڈ نہیں۔