اسلام آباد: غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی نشاندہی پر تمیز الدین کو گھر سے گرفتار کیا گیا، تمیز الدین نے بتایا کہ غیر ملکی خاتون ذہنی مریضہ ہے۔
پولیس کے مطابق غیر ملکی خاتون کے پاس شناختی کاغذات،سفری دستاویز موجود نہیں، خاتون کے کاغذات کیلئے ایک بار پھر تمیز الدین کے گھر کی تلاشی لی جائیگی۔
پولیس نے میڈیکل چیک اپ کے لیے تمیز الدین کو بھی پولی کلینک بھجوا دیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل متاثرہ خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ مجھے 5روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔
کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے 70 افراد زخمی
پولیس حکام کے مطابق 28 سالہ غیر ملکی خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے، جنہیں میڈیکل چیک اَپ کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔