اسلام آباد : اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے متحدہ عرب امارات اور حکومت پاکستان کے درمیان حکومتی سطح پر جی ٹو جی معاہدے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کیلئے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان جی ٹوجی معاہدے کی تیاریاں جاری ہے۔
ذرائع نجکاری کمیشن نے بتایا کہ یو اے ای کیساتھ حکومت پاکستان حکومتی سطح پر جی ٹو جی معاہدہ طے پایا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ٹوجی معاہدے کیلئے وزارت خزانہ، وزارت دفاع اور ایوی ایشن کو فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
نجکاری کمیشن نے کہا وفاقی کابینہ اور آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد یو اے ای حکام کیساتھ فریم ورک شیئر کیا جائے گا۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کواوپن بڈنگ کےذریعے آؤٹ سورس نہیں کیا جائے گا، وزارت خزانہ،وزارت دفاع اورایوی ایشن حکام یو اے ای حکام کیساتھ ملکر فریم ورک تیار کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل اسلام آباد ائیر پورٹ کوآؤٹ سورس کرنے کیلئے اوپن بڈنگ کی حکمت عملی تیارکی گئی تھی۔
رواں مالی سال حکومت اورآئی ایم ایف کے درمیان 7 اداروں کی نجکاری پر اتفاق ہوا ہے، پی آئی اے، آئیسکو، فیسکو، گیپکو اور فرسٹ وومن بینک رواں مالی سال کیلئے نجکاری پلان میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اوراسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی پلان میں شامل ہیں۔