اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہرادیا

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسلام آباد کی جانب سے کولن منرو نے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے 58رنزاسکورکیے، اعظم خان 44،وین ڈرڈوسن نے31رنزبناکر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے موسیٰ خان،محمدعامرنے2،2 جبکہ کپتان عماد وسیم نےایک شکارکیا۔

اس سے قبل حیدر علی اور شرجیل خان کی ذمے دارانہ اننگز کی بدولت کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو جیت کے لئے 174 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کراچی کنگز کی جانب سے حیدر علی نے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، شرجیل خان بھی بھرپور فارم میں نظر آئے مگر بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 34 رنز بناسکے۔

میتھوویڈ 18 اور عرفان خان نیازی نے برق رفتار 19 رنز بنائے،  جس میں دو بلند وبالا چھکے بھی شامل تھے۔ شعیب ملک 18 رنز بناسکے۔

 میچ کے آغاز پر  کراچی کنگز نے انجرڈ میر حمزہ کی جگہ محمد موسیٰ کو شامل کیا۔ ٹاس کے بعد گفتگو میں  شاداب خان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز اچھی ٹیم ہے جلد وکٹیں لے کر کم سے کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

عماد وسیم  کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ مضبوط ٹیم ہے کوشش ہوگی کہ بڑا ہدف دیں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کو پہلے میچ میں پشاور زلمی سے دو رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ یونائیٹڈ کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔

اسکواڈ