شارجہ: پی ایس ایل سیزن فور کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی، لک رونکی کو ناقابل شکست شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 144 رنز کا ہدف دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 16.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
کیمرون ڈیلپورٹ بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوئے، صاحب زادہ فرحان کو 30 رنز پر عماد وسیم نے بولڈ کیا، حسین طلعت صفر پر عماد وسیم کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔
لک رونکی نے ناقابل شکست 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سمیٹ پٹیل 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پوائنٹس ٹیبل
A comprehensive win for united @IsbUnited 🦁
United beat Kings by 7 wickets.#KhelDeewanoKa #IUvKK #HBLPL pic.twitter.com/UUZGZPAM0f— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2019
قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز 6 وکٹوں کے نقصان پر میں 143 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دے دیا، بین ڈنگ نے 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کراچی کنگز نے بیٹنگز کا آغاز کیا تو کولن منرو پہلے ہی اوور میں صفر پر پویلین لوٹ گئے، اویس ضیاء بھی صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کولن انگرام 9 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔
لیونگ اسٹون 22 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوئے، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم صفر پر پویلین لوٹ گئے انہیں فہیم اشرف نے بولڈ کیا، عامر یامین 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے تین وکٹیں حاصل کیں، رومن رئیس اور محمد موسی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Islamabad United have convincingly defeated Karachi Kings by 7 wickets
Scorecard and ball-by-ball details 👉 https://t.co/ygrmnBL1hZ #IUvKK #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/HvNQRh0iaI
— Cricingif (@_cricingif) February 23, 2019
قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے.
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی قیادت شاداب خان انجام دے رہے ہیں، فاسٹ بولر محمد سمیع آرام کی غرض سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، کراچی کنگز کی قیادت کے فرائض عماد وسیم انجام دے رہے ہیں.
کراچی کنگز کی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز کولن منرو کو شامل کرلیا گیا ہے.
اسکواڈ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز
The second game of Super Saturday, United 🦁 lead by their stand in captain, @76Shadabkhan take on charged up Kings 👑.#HBLPSL #KhelDeewanoKa #IUvKK pic.twitter.com/D5GtGJW1Ik
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2019