نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں موجود تیندوے کو پکڑ لیا گیا

اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں موجود تیندوے کو وائلد لائف حکام اور ریسکیو اہلکاروں نے پکڑ لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وائلد لائف حکام اور ریسکیو اہلکاروں نے تیندوے کو باحفاظت ریسکیو کرلیا، تیندوے کو ریسکیو کرنے کے لیے ٹریپر، جال اور ڈاٹ گن کا استعمال کیا گیا۔

وائلڈ لائف حکام کا بتانا ہے کہ ایک اہلکار کو دوران آپریشن معمولی زخم آئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تیندوے کو بطی معائنے کے بعد مسکن میں آزاد کردیا جائے گا جبکہ اس کی سوسائٹی میں موجودگی پر تحقیقات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سوسائٹی میں تیندوے کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور شام سے تیندوے کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری تھا۔

رہائشی سوسائٹی میں موجود تیندوے کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔