اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کیلئے بھی پیغام ہے، ترجمان اسلامک جہاد

ترجمان اسلامک جہاد کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا قتل صرف حماس نہیں بلکہ ایران کے لئے بھی ایک پیغام ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان اسلامک جہاد کا کہنا ہے کہ اسرائیل تباہی کے دہانے پر ہے اور اس قسم کا ردعمل الجھن کا ثبوت ہے۔

ترجمان اسلامک جہاد کے مطابق ایران میں حملہ اسرائیل کے کسی بھی ہدف کوحاصل کرنے میں ناکامی کی عکاسی ہے، اسرائیل کو اپنی تاریخ میں پہلی بار اس طرح کی مزاحمت کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جہاد حماس کا اتحادی ہے اور 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملوں میں بھی حصہ لیا تھا۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، فلسطینی صدر کا اہم بیان آگیا

ایرانی پاسداران انقلا ب کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز پہلے ہی اسماعیل ہنیہ کے اہلخانہ کونشانہ بنا چکی ہیں، اسماعیل ہنیہ کے بھائی، بہن، پوتے، نواسی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوچکے تھے۔