فضل الرحمان فلسطینیوں کا مؤقف پیش کر رہے ہیں، اسماعیل ہنیہ

فضل الرحمان فلسطینیوں کا مؤقف پیش کر رہے ہیں، اسماعیل ہنیہ

کراچی: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان فلسطینیوں کا مؤقف پیش کر رہے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے شاہراہ قائدین پر طوفان اقصیٰ و سندھ امن مارچ سے اسماعیل ہنیہ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکا سے خطاب میں کہا کہ آپ کی حمایت دراصل بیت المقدس کی حمایت ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، فلسطین کی خواتین، بچے اور علما سب جنگ کے میدان میں ہیں، غزہ کے مسلمان امت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

اس سے قبل حماس کے رہنما ابوالولید خالد مشعل نے سربراہ جے یو آئی (ف) فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ کیا تھا۔ ابوالولید خالد مشعل نے الرحمان کو اسرائیل کے ساتھ جنگ کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا اور ’یوم طوفان اقصیٰ‘ منانے پر شکریہ ادا کیا تھا۔

ٹیلفونک گفتگو میں فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمانوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، اپنے فلسطینی بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے وحشیانہ سلوک کا نوٹس لیں۔