بھارتی غرور خاک میں ملانے والے ’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کے 5 سال مکمل ہونے پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پیغامات جاری کیے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 27 فروری 2019 کا معرکہ ہماری تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جو پاکستانی عوام کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی یاد دلاتا ہے۔ اس روز پاکستان نے بھارتی سیاسی عزائم کے لیے بلا جواز جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی حالات کو اپنے حق میں سازگار ثابت کرنے کی تمام کوششیں ناکام رہیں اور پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت پر مکمل آپریشنل بالادستی ثابت کی، پاک فوج کی استقامت اور قابلیت کا اعتراف دنیا بھر کے ماہرین نے کیا۔
27 فروری واقعہ پر عسکری ماہرین اورتجزیہ کاروں کےپیش کردہ حقائق نے بھارتی دعوؤں کو مسترد کیا اور بھارت کے تمام دعوے زمینی حقائق کے برعکس ہونے پر ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی طیارے کے پائلٹ کو امن کے مفاد میں واپس بھیجا اور عالمی برادری نے پائلٹ کی رہائی کے پاکستان کے اقدام کو اعلیٰ ریاستی اقدام قرار دیا۔
پاکستان بطور ریاست فروغ امن کے لیے پُر عزم ہے اور ہم پڑوسیوں کے ساتھ پُر امن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیتے رہیں گے۔
جعلی پلوامہ ڈرامے کو پاک فضائیہ کا منہ توڑ جواب
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کیخلاف جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا اور یہ جواب بھرپور طاقت سے ہوگا۔