راولپنڈی : بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے بھارتی چوکی تباہ کردی جس کی ویڈیو آئی ایس پی آر نے جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے گزشتہ روز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیکٹر تتہ پانی پر مقامی آبادی پر فائرنگ کی تھی جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے 5 بھارتی فوجیوں کوابدی نیند سلایا اور بھارتی بنکرز تباہ کردیئے تھے۔
Ref PR285/17
Video clip showing destruction of Indian posts on LOC by Pak Army in response to unprovoked Indian firing on innocent citizens. pic.twitter.com/ceErT8KzlC— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 3, 2017
آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھیجے گئے اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی بنکر تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح بھارتی کمپ کو تباہ کیا گیا۔
خیال رہے بھارت کی جانب لائن آف کنٹرول پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی جاری ہے جس میں بھارت سول آبادی کو بھی نشانہ بنا رہا ہے جس کے جواب میں پاکستان نے بھارتی توپیں خاموش کرادیں۔
PR285/17
Indian unprovoked CFV at Tatta Pani along LOC, violently responded. Indian bunkers destroyed, 5 Indian sldrs killed many injured.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 3, 2017
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے گروپ نے پاکستان میں سرحدی علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا جس کے دوران بھی باوجود اس کے کہ فوجی مبصر کی گاڑی پر نیلا جھنڈا لہرا رہا تھا اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔