اسرائیل کی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری

اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر بمباری

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائے ادرعی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اہداف میں اسلحے کے گودام، ایک راکٹ لانچنگ پلیٹ فارم اور وہ ڈھانچے شامل تھے جنہیں حزب اللہ نے ”دہشت گردانہ بنیادی ڈھانچے” کی تعمیر نو کے لیے مخصوص انجینیئرنگ مشینری ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ، لبنان بھر میں اپنے بنیادی ڈھانچے کو بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے سلسلہ وار فضائی حملوں نے جنوبی لبنان میں دریائے لیطانی کے کنارے واقع دیر سریان کے شمالی اطراف کو نشانہ بنایا۔

لبنانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دیر سریان میں گھروں سے متصل گاڑیوں اور بلڈوزروں کے ایک گیراج پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کی شام جنوبی لبنان میں یحمر الشقیف، عدشیت القصیر اور دیر سریان کے درمیان واقع علاقوں پر بھی متعدد فضائی حملے کئے۔

بارش اور لینڈ سلائڈنگ، یاترا پر گئے 500 یاتری لاپتہ

واضح رہے کہ نومبر 2024 سے لبنان میں فائر بندی کا ایک معاہدہ نافذ العمل ہے، جو ایک سال سے زائد جاری رہنے والی اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کے بعد ستمبر سے کھلی محاذ آرائی میں تبدیل ہوگیا تھا، تاہم اس کے باوجود اسرائیل جنوبی لبنان سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بمباری کرتا رہا ہے۔