اسرائیل کا میزائل حملے میں حماس عہدیدار کو شہید کرنے کا دعویٰ

حماس

اسرائیل کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں حماس کے ایک عہدیدار کو شہید کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں حماس کے ایک عہدیدار کو شہید کیا ہے، جس کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر کا کہنا ہے کہ ایران یا اس کے ایجنٹوں کے کسی بھی حملے کو روکنے کے لیے مشرق وسطیٰ کے خطے میں مزید فوجی صلاحیتیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان پیٹرک رائیڈر نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے، اُنہوں نے کہا کہ امریکہ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا لیکن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

پینٹاگون ترجمان نے مزید کہا کہ اڈے ”عین الاسد“ پر امریکی افواج پر حملہ ایران کے عدم استحکام کے رویے کی عکاسی کرتا ہے۔ امریکہ اس حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی اسکول پر بمباری، 100 فلسطینی شہید

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں اور فوجی سازو سامان پر خرچ کرنے کے لیے 3.5 بلین ڈالر فراہم کرے گا۔