یروشیلم: یمن کے حوثیوں کی دھمکی کے بعد اسرائیل نے بحیرہ احمر میں فوجی امداد کے طور پر میزائل سے لیس کشیاں نصب کر دیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں اس کی تصدیق کر دی۔ گزشتہ روز یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر حملے کرنے کی دھمکی دی تھی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا کہ بحیرہ احمر میں ایلات بندرگاہ کے قریب سار کلاس کارویٹ گشت کر رہا ہے۔ حوثیوں کی دھمکی کو اسرائیل کے خلاف نئے محاذ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی حماس کے ساتھ جنگ میں مصروف ہے۔
حوثیوں نے بتایا کہ 7 اکتوبر کو حماس کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کی جانب تین اور متعدد میزائل حملے کیے۔ یمنی کی مزاحمتی تنظیم نے عزم کیا کہ وہ فلسطینیوں کو فتح دلانے کیلیے مزید حملے کریں گے۔
اسرائیلی نیشنل سکیورٹی کے مشیر زاچی ہنیگبی (Tzachi Hanegbi) نے بتایا کہ حوثیوں کے حملے انتہائی طاقتور تھے، تاہم مشیر نے حملوں کے خلاف اسرائیلی ردعمل سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا۔
7 اکتوبر سے بحیرہ احمر کے قریب کے قریب سے داغے گئے میزائل اور ڈرون تباہ ہوگئے یا پھر انہیں مار گرایا گیا۔