غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری جاری ہے، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ اور مواصلات منقطع ہو گئے ہیں، اے ایف پی کے صحافیوں کی تصدیق کر دی ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں مواصلات کا نظام تباہ کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی رابطے منقطع کر دیے، اور شمالی غزہ پر شدید بمباری جاری رکھی ہوئی ہے، غزہ پر بہ یک وقت فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے حملے کیے جا رہے ہیں۔
غزہ میں اے ایف پی کے صحافیوں نے تصدیق کی ہے کہ صرف محدود علاقوں میں مواصلات کی سہولت موجود ہے، جہاں وہ سرحد پار کے اسرائیلی نیٹ ورکس سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ فلسطینی ٹیلی کام کے نمائندے جووال نے فیس بک پیج پر لکھا کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ کو بیرونی دنیا سے ملانے والے بین الاقوامی راستے تباہ ہو گئے ہیں۔
#UPDATE Intense Israeli strikes rocked the northern Gaza Strip on Friday evening, AFP footage showed. The Hamas government said that internet and communications had been cut across the territory. pic.twitter.com/yFmW89h3Xt
— AFP News Agency (@AFP) October 27, 2023
VIDEO: Journalists on the ground share the pain of Gaza
(Warning: graphic content) pic.twitter.com/GknfBG09bh— AFP News Agency (@AFP) October 27, 2023
ادھر اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں زمینی آپریشن کے آغاز کے بعد وہ وہاں پھنسے اپنے ساس اور سسر سے رابطہ نہیں کر پا رہے ہیں، پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کی اہلیہ نادیہ النکلا کے والدین غزہ میں ہیں۔
اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ وحشیانہ بمباری، بڑی تعداد میں شہادتوں کا خدشہ
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں حمزہ یوسف نے لکھا کہ غزہ میں شدید بمباری ہو رہی ہے اور مواصلات کے سارے ذرائع بھی بند ہیں، ہم جنگ زدہ علاقے میں تین ہفتے سے پھنسے اپنے خاندان سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں، ہم صرف یہ رات خیریت سے گزرنے کی دعا کر سکتے ہیں۔
اسرائیل کی حمایت میں امریکا نے کینیڈا سے ترمیم شدہ قرارداد پیش کرا دی، نتیجہ کیا نکلا؟
واضح رہے کہ غزہ پر گزشتہ رات بھر اسرائیل کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد تباہی ہی تباہی ہے، رہائشی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں، ریسکیو اہلکار ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکال رہے ہیں، غزہ کے طول و عرض میں پھیلی تباہی کے مناظر اسرائیلی مظالم کی داستاں بیان کرتے نظر آتے ہیں۔