جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کے سخت گیر وزیر سموٹریچ نے ایک بار پھر بین الاقوامی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے جنگ میں شدت کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ بیزال سموٹریچ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو امریکی دباؤ کے باوجود جنگ کی شدت میں اضافہ کرنا چاہیے۔
اسرائیلی اخبار Haaretz کے مطابق اسرائیل کے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کی فوج کو "جنگ کی شدت میں ڈرامائی طور پر اضافہ کرنا چاہیے”۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ واحد راستہ ہے جس سے ہم واقعی یرغمالیوں کو گھر لا سکتے ہیں اور یہاں ایک خودمختار اور محفوظ یہودی ریاست کے طور پر اپنا وجود برقرار رکھ سکتے ہیں۔
اس سے قبل بھی انتہاپسند وزیر اپنی حکومت کو غزہ پر قبضے کے لیے اکساچکے ہیں اور ساتھ ہی فلسطینیوں کو غزہ چھوڑ کر کہیں اور جاکر بسنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔