‘اسرائیل 9 مئی کے مظاہرین کی کھلی حمایت کررہا ہے’

عطا تارڑ

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اسرائیل 9 مئی کے مظاہرین کی کھلی حمایت کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو کورکمانڈر ہاؤس پرحملہ کیا گیا، یہ فوجی تنصیبات پرحملےکرنے کے بعد انصاف مانگ رہے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اسرائیل9مئی کےمظاہرین کی کھلی حمایت کررہاہے، نہتے مسلمانوں کو قتل کرنے والا ملک انسانی حقوق کی بات کر رہا ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ ان لوگوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرعالمی مہم چلائی، کیا ہم جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو ہار پہنائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان پرتوشہ خانہ کیس میں فردجرم عائدہوچکی ہے ، ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا