حماس سے جنگ بندی پر اسرائیلی حکومت کا اہم بیان

اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ حماس سے جنگ بندی نہیں ہو گی۔

الجزیرہ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے حماس کے ساتھ ممکنہ نئے ثالثی معاہدے کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے جس کے تحت غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے بدلے لڑائی روک دی جائے گی۔

ترجمان ایلانا سٹین نے جنگ بندی کے معاہدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس کی تباہی، تمام یرغمالیوں کی واپسی سے دستبردار نہیں ہوگا اور غزہ سے اسرائیل کی جانب کوئی سیکیورٹی خطرہ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی ماضی میں، انسانی ہمدردی کے مقاصد کے لئے وقفے ہوئے تھے لیکن اب جنگ بندی نہیں ہو گی۔

دونوں فریق نے نومبر میں سات روزہ جنگ بندی کی عدم تجدید کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا ہے جس میں حماس نے اسرائیلی جیلوں سے روزانہ فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے خواتین، بچوں اور غیر ملکی اسیروں کو رہا کیا تھا۔