اسرائیل اور ایران کے درمیان گزشتہ دنوں 12 روزہ جنگ میں سیزفائر ہوگیا، تاہم اس دوران ایران کے درجن سے زیادہ جوہری سائنسدانوں کو مارا گیا۔
اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر جب پہلی بار حملہ کیا تھا تو خصوصی طور پر جوہری سائنسدانوں اور ایرانی فوج کی لیڈرشپ کو نشانہ بنایا تھا، 12 روز تک جاری رہنے والی جنگ میں اسرائیل نے 17 ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو باقاعدہ ہدف بنا کر شہید کیا۔
اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک اور ایرانی نیوکلیئر سائنسدان شہید
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان تو ہوگیا ہے، تاہم دونوں اطراف سے اب بھی ایک دوسرے پر حملوں کی خبریں آرہی ہیں جس سے امریکی صدر ناخوش نظر آتے ہیں۔
ایرانی ایٹمی سائنسدان محمد رضا صدیقی جو گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے، وہ اس جنگ مارے جانے والے آخری ایٹمی سائنسدان تھے جنھیں نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل کے مطابق اس نے ایران پر حملہ اسکے ایٹمی پروگرام کو تباہ کرنے کےلیے کیا تھا اور اسی مقصد کے تحت امریکا نے بھی ایرانی جوہری تنصیبات پر بی ٹو بمبار طیاروں سے بسٹر بنکر بم گرائے تھے جس سے ان تنصیبات کو کافی نقصان پہنچا تھا۔
https://urdu.arynews.tv/iran-israel-us-president-trump-talk-about-iran-nuclear-power/