اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 15000 فوجی بھیجے گا۔
اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی فوج مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں 24 بٹالین، 20 ایم جی بی کمپنیاں اور دو خصوصی یونٹوں کے ساتھ ساتھ 5000 ریزروسٹ فلسطینی علاقوں میں تعینات کر رہی ہے۔
نئی کمک کے ساتھ 15,000 سے زیادہ فوجی علاقے میں کام کریں گے۔
https://urdu.arynews.tv/ramadan-gaza-mosques-destroyed/
مقبوضہ مغربی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ساتھ ساتھ اسرائیلی آبادکاروں نے بھی فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔
نئے فوجیوں کی تعیناتی سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں چیکنگ اور سیکورٹی کے بہانے مسلمانوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔