غزہ میں 20 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت نئے مرحلےمیں داخل ہو گئی۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج نےغزہ میں فضائی حملے بڑھا دیئے اور مواصلاتی نظام بھی بند کر دیا۔
اسرائیل کی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ پہلے ہی بلیک آؤٹ کا شکار ہے۔ اسرائیلی فوج نےبھی غزہ میں زمینی کارروائی بڑھا دی ہے۔
اسرائیلی زمین کارروائی بڑھانے کے اعلان سے پہلے مواصلاتی نظام بند کرایا گیا۔ جنگ بندی مطالبے کیخلاف امریکی پوزیشن کم ہونے پر اسرائیلی حملوں میں اضافہ ہوا۔
الجزیرہ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے اسرائیل جنگ بندی سے پہلے زیادہ نقصانات کرنا چاہتا ہے اب دیکھنا ہو گا آئندہ چند گھنٹے میں غزہ میں اور اقوام متحدہ میں کیا ہوتا ہے۔