اسرائیل کی حماس کے سینئر رہنما کے گھر پر بمباری

اسرائیل کی حماس کے سینئر رہنما کے گھر پر بمباری

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما کے آبائی گھر پر بمباری کر کے اسے تباہ کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے صالح الرحر کے آبائی گھر پر بمباری کی جو سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کے نائب ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ صالح الرحر اس وقت لبنان میں رہائش پذیر ہیں۔

صالح الرحر زندگی کے 17 سال اسرائیلی قید میں گزار چکے ہیں۔ مغربی کنارے میں ان کا گھر گزشتہ ہفتے سے اسرائیلی فوج کے نشانے پر تھا جہاں معلومات کے مطابق کوئی بھی رہائش پذیر نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر صالح الرحر کے آبائی گھر کو تباہ کرنے کی ویڈیو گردش کر ہی ہے۔