سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی کی مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے ملک کی وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای نے غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یو اے ای، جو 2020 میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والا پہلا خلیجی ملک بنا، نے بھی ’اسرائیلی فوج میں اضافے اور انسانی بحران شدید ہونے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے شہریوں کی جانوں کے مزید نقصان کا خطرہ ہے۔‘
حماس نے غزہ کے وسیع علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، مصری جریدے کا دعویٰ
دوسری طرف سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ہفتے کو ایک بیان میں اسرائیلی افواج کی جانب سے کسی بھی ایسی زمینی کارروائی کی مذمت کی ہے، جس سے فلسطینی شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
غزہ میں ایک اور ہولناک رات، شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار ہو گئی
روئٹرز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے کی جانے والی زمینی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے، اور خبردار کرتا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کے خلاف بین الاقوامی قوانین کی کھلی اور بلاجواز خلاف ورزیوں کو جاری رکھنا خطرناک ثابت ہوگا۔