اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی فلسطینی غزہ جنگ کے بعد حماس میں شامل ہوئے۔
اسرائیل کے چینل 12 نے اسرائیلی فوجی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کی تعداد ان کی توقع سے زیادہ تھی۔
فوج نے مبینہ طور پر یہ دعویٰ بھی کیا کہ غزہ میں بہت سے فلسطینی جنگ کے بعد انکلیو پر حکمرانی کرنے والے گروپ میں شامل ہو گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں راکٹوں کی تعداد اور سرنگوں کی لمبائی نے ہمیں حیران کر دیا جس کا مطلب ہے کہ جنگ کا دورانیہ اس سے کہیں زیادہ ہو گا جتنا ہم نے منصوبہ بنایا تھا۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے اعلیٰ عہدیداروں نے اعتراف کیا کہ تمام مغویوں کی رہائی کا کوئی فوجی امکان نہیں ہے۔