اسرائیل اور اس کے فوجی اہلکلار ان دنوں کافی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ان کے سر پر صرف فلیسطین اور حماس سوار ہے۔
غزہ میں بدترین جنگی جرائم کے مرتکب اسرائیل کے انٹیلی جنس اسپیشل فورسز کے اہلکار فیڈرک نے بھارتی میزبان کی ساڑھی کو فلسطینی جھنڈا سمجھ لیا اور اس پر برس پڑا۔
اسرائیلی حکومت اور ان کی فوج کس قدر جارحیت پسندی کی طرف راغب ہے وہ بھارتی اینکر کی اس ویڈیو سے صاف نظر آرہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی چینل کی وائرل ویڈیو میں اسرائیلی انٹیلی جنس اسپیشل فورسز کے اہلکار نے اینکر سے کہا کہ آپ فلسطینی پرچم والا لباس پہنے ہوئے ہیں۔
انھوں نے میزبان کو انتباہ دیا کہ مگر جان لیں کہ اسرائیلی پرچم غالب رہے گا، اسی لیے میں نے نیلے اور سفید رنگ کا لباس پہنا ہے۔
پروگرام کی میزبانی کرنے والی شریا ڈھونڈیل نے اسرائیلی کو بتایا کہ یہ ساڑھی ہے اور یہ میری دادی کی ہے، اگر وہ آج زندہ ہوتیں تو 105 برس کی ہوتیں، اپنی دادی کی سالگرہ منانے کے لیے دادی کی یہ سرخ اور سبز ساڑھی پہنی ہے۔
My Dear Departed Grandmother's Saree Upset My Guest From #Israel This Evening. For Once I Was At A Loss Of Words. 👇 pic.twitter.com/uxaEWiqUza
— Shreya Dhoundial (@shreyadhoundial) October 18, 2023
اسرائیلی اہلکار نے ٹوکا کہ یہ کسی اور موقع کے لیے سنبھال کر رکھیں تو میزبان نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ میں کسی کے کہنے پر نہیں چلتی۔
اینکر شریا ڈھونڈیل نے اسرائیلی اہلکار کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ مجھے کیا پہننا ہے میں جانتی ہوں، اگر ایک مؤقف اسرائیل کا ہے تو دوسرا غزہ کا بھی ہے۔ میں صرف سچ بیان کرتی ہوں۔