اسرائیلی فوجی پر ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں فرد جرم عائد

اسرائیلی فوجی پر ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی پر الزام ہے کہ اس نے ایران کو رقم کے عوض معلومات فراہم کیں۔ فوجی نے اسرائیلی میزائل انٹرسیپیشن اور ایرانی حملوں کی ویڈیوز بھیجیں۔

ملٹری کورٹ نے ملزم کو آئندہ ہفتے تک حراست میں رکھنے کا حکم دے دیا۔

اسرائیل نے عوام کو جاسوسی سے خبردار کرنے کے لیے ملک گیر میڈیا مہم بھی شروع کررکھی ہے، ایران نے بھی حالیہ ہفتوں میں اسرائیل سے تعلق کے الزام میں کئی افراد کو سزائے موت دی۔

واضح رہے کہ فرد جرم کی خبر صرف ایک دن بعد سامنے آئی جب اسرائیل نے ایک غیر معمولی ملک گیر میڈیا مہم شروع کی جس میں شہریوں کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے سے خبردار کیا گیا۔ اشتہارات میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ معلومات کے عوض ایرانی نقد رقم لیتے ہیں انہیں 15 سال تک قید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایران نے گزشتہ ماہ کے دوران کئی لوگوں کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے اور ملک میں خفیہ کارروائیوں میں سہولت کاری کے جرم میں سزائے موت دی ہے۔