بھارت میں اسرائیلی خاتون کی موت، جسم پر چاقو کے وار

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی عدالت جاتے ہوئے قتل

بھارت ریاست کیرالہ میں اسرائیلی خاتون مردہ پائی گئی جب کہ اس کا ساتھی اسپتال میں داخل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک 36 سالہ اسرائیلی خاتون جس کی شناخت ستوا عرف رادھا کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون کے جسم پر چاقو کے وار نشانات موجود ہیں۔

انڈیا میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون 70 سالہ مقامی ساتھی کرشنا پرساد اس وقت کیرالہ کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

یہ جوڑا ایک دہائی سے ایک ساتھ رہ رہا تھا اور مبینہ طور پر دونوں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا۔

ایسا لگتا ہے کہ اس کا مقصد کرشنا پرساد کی جلد کی شدید بیماری ہے اور پولیس خودکشی نوٹ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

جوڑے کے خودکشی کے فیصلے اور کرشنا پرساد کی صحت کی حالت پر پولیس کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔