فلک نے عالیہ کے کھانے میں زہر ملا دیا؟

احسان فراموش

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں فلک نے عالیہ کے کھانے میں زہر ملا دیا؟

ڈرامہ سیریل احسان فراموش میں ہمایوں اشرف (کبیر)، مومنہ اقبال (فلک، منفی کردار)، دانیہ انور (عالیہ)، مشال خان (نوال)، سلمان سعید، عتیقہ اوڈھو، صدف احسان، جاوید اقبال، ظفر محمود ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی طاہر نذیر نے لکھی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’عالیہ فلک کے پاس آکر کہتی ہیں کہ میں نے آپ کے کھانے میں زہر ملا دیا ہے پھر کہنے لگتی ہیں کہ اب تو آپ کو پتا چل گیا یہ کھانا تو اب آپ نہیں کھائیں گی۔‘

فلک کھانا زمین پر پھینک دیتی ہیں جس کے بعد کبیر اور شوہر آجاتے ہیں اور عالیہ سے باز پرس کرنے لگ جاتے ہیں۔

عالیہ کہتی ہیں کہ میں نے کھانا نہیں پھینکا یہ فلک نے پھینکا ہے اور یہ جھوٹ بول رہی ہے لیکن ان کی بات پر کوئی یقین نہیں کرتا۔

فلک ڈرامہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ کبیر میں نے کھانے کی اتنی بیحرمتی آج تک نہیں دیکھی۔

توقیر کہتے ہیں کہ ’عالیہ تم جیسی پڑھی لکھی عورت سے ان جاہلانہ حرکتوں کی توقع نہیں تھی، کتنے پیار سے تمہارے لیے کھانا بنا کر لائی تھی اس بے چاریز کا کیا قصور ہے۔‘

کیا فلک اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گی؟ کیا عالیہ اپنی بے گناہی ثابت کرسکیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’احسان فراموش‘ ہر پیر سے جمعہ رات 9 بجے دیکھیں۔