استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان

استحکام

لاہور : استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے پارٹی میں اہم عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجہانگیر ترین نے بتایا ہے کہ عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے اور عامر کیانی پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہوں گے۔

اس کے علاوہ پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل، ترجمان اور پیٹرن انچیف عون چوہدری ہوں گے مزید عہدیداروں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چار روز قبل جہانگیر ترین نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر علیم خان نے کہا کہ ہم سب اکھٹے ہو کر جہانگیر ترین کی قیادت میں اس جدوجہد میں حصہ ڈالیں گے۔