پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی میں وہ لوگ شامل ہیں جو پہلے ریڈلائن والے تھے، استحکام پاکستان پارٹی کا منشور کیا ہے؟
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے استحکام پاکستان پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پی میں وہ لوگ شامل ہیں جو پہلے ریڈ لائن والے تھے۔
انھوں نے کہا کہ نئی بنائی گئی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی کا منشور کیا ہے؟ ان کا ایجنڈا کیا ہے، یہ کس ایجنڈے پر آئے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا سوال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا پیپلز پارٹی نے علیم خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات کی؟ پیپلز پارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے، انھوں نے کہا کہ کے پی اور پنجاب حکومت ٹرانسفر پوسٹنگ تک کررہی ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹیاں توبن جاتی ہیں لیکن عوام میں جانے کے لیے جلسے تو کریں، استحکام پاکستان پارٹی میں زیادہ تر سابقہ حکومت کے ترجمان ہیں۔