بیوی کو بطور تحفہ دی گئی جائیداد واپس مانگنے والے شوہر پر ایک لاکھ روپےجرمانہ عائد کر دیا گیا۔
لاہورہائی کورٹ نے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئےدرخواست خارج کردی۔ جسٹس شاہد وحید نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شوہر کو ایک لاکھ روپےجرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار سازش یا دھوکا دہی کے الزامات ثابت نہ کرسکا۔
فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے مرضی اور ہوش و حواس میں اراضی بطور تحفہ دی، اراضی منتقلی کے 16 سالوں بعد اراضی کا دوبارہ حصول بدنیتی پر مبنی ہے۔
عدالتی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی ماں اور بیمار بیوی کو عدالتوں میں گھسٹنا قابلِ مذمت ہے جس پر شوہر کو جرمانہ کیا جاتا ہے۔