اننت کی شادی میں جیکی شروف کی سب سے منفرد انداز میں انٹری

ایشیا کے امیرترین بھارتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ کے سینیئر اداکار جیکی شروف کے منفرد انداز میں انٹری نے سب کو حیران کردیا۔

گزشتہ کئی ماہ سے جاری تقریبات کے بعد اننت اور رادھیکا 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے، اس شادی میں دنیا بھر کے بااثر شخصیت سمیت بالی ووڈ ستاروں اور بھارتی کرکٹرز نے شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bollywood Bubble (@bollywoodbubble)

اننت اور رادھیکا کی شادی میں بالی ووڈ ستارے ایک سے بڑھ کر ایک مہنگے اور دلکش ملبوسات میں جلوہ بکھیرتے نظر آئے اداکار جیکی شروف نے اس ہر تقریبات میں منفرد انداز میں انٹری دی۔۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز او تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیکی شروف نے اپنا منفرد انداز اپناتے ہوئے ہاتھ میں چھوٹا سا پودا لیکر شرکت کی، اداکار کا یہ انداز مہمانوں کے لیے توجہ کا مرکز بنا رہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیکی شروف ہر اہم ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنے ساتھ لازمی پودا لیکر جاتے ہیں، اس کی وجہ ماحولیات کے تحفظ کے پیغام کو فروغ دینا ہے۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیکی شروف طویل عرصے سے اسی منفرد انداز میں ماحولیاتی مہم چلا رہے ہیں جس کی اکثر ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں۔