جیکلین فرنانڈز نے کروڑوں روپے کا عالی شان اپارٹمنٹ خرید لیا

جیکلین فرنانڈز نے کروڑوں روپے کا عالی شان اپارٹمنٹ خرید لیا

ممبئی: 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیس کا سامنا کرنے والی معروف بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز کروڑوں روپے کا عالی شان اپارٹمنٹ خرید لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈز نے ممبئی میں مہنگا اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

جیکلین فرنانڈز پہلے جوہو میں پرینکا چوپڑا کے زیرِ ملکیت اپارٹمنٹ میں کرائے پر رہ رہی تھیں تاہم اب وہ باندرہ کے مشہور پالی ہل رہنے جا رہی ہیں جہاں سیف علی خان، کرینہ کپور، رنبیر کپور، اور عالیہ بھٹ ان کے پڑوسی ہوں گے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیکلین فرنانڈز کا نیا گھر ایک کثیر المنزلہ عمارت میں واقع ہے۔ عمارت میں رہائش کے کچھ آپشنز ہیں جن میں دی سویٹس، دی پینٹ ہاؤس، اسکائی ولا اور مینشن شامل ہیں۔

صرف آپشن دی سویٹس کا اپارٹمنٹ 1119 اسکوائر فٹ سے شروع ہو کر 2557 اسکوائر فٹ تک جاتا ہے جبکہ سب سے سستے رہائشی آپشن کی قیمت 12 کروڑ روپے ہے۔

اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جیکلین فرنانڈز اس نئے گھر میں منتقل ہوگئی ہیں یا نہیں۔ اداکارہ کی جانب سے خریدے گئے اپارٹمنٹ کی تصاویر دیکھیں:

جیکلین فرنانڈز نے کروڑوں روپے کا عالی شان اپارٹمنٹ خرید لیا

جیکلین فرنانڈز نے کروڑوں روپے کا عالی شان اپارٹمنٹ خرید لیا

جیکلین فرنانڈز نے کروڑوں روپے کا عالی شان اپارٹمنٹ خرید لیا