ممبئی: 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیس کا سامنا کرنے والی معروف بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز ایک مرتبہ پھر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جیکلین فرنانڈز نے آج اچانک انسٹاگرام پر اپنا نام تبدل کر دیا جس کی وجہ سے لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
جیکلین فرنانڈز کا نام (Jacqueline Fernandez) تھا، اداکارہ نے آج اچانک اس میں لفظ (e) کا اضافہ کیا جس کے بعد نیا نام کچھ یوں ہوگیا: (Jacqueliene Fernandez)
متعلقہ: جیکلین فرنانڈز ایئرپورٹ پر اپنا سامان بھول گئیں
اگرچہ یہ ایک معمولی سی تبدیلی ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اس پر بھی اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ جیکلین فرنانڈز کا نام پہلے ہی یاد کرنے میں مشکل ہو رہی تھی اور محترمہ نے اس میں مزید تبدیلی کر دی۔
ایک صارف نے لکھا کہ اگر جیکلین فرنانڈز کا اصل نام یہ ہے تو انہوں نے ہم سب سے جھوٹ بولا، لگتا ہے ان کی طرف سے مزید جھوٹ آنا باقی ہیں۔
جیکلین فرنانڈز کے نام میں لفظ (e) کے اضافے کے بعد سے صارفین اس کے طرح طرح کے مطلب نکال رہے ہیں۔