جڈیجا نے مشکل کیچ تھامنے کے بعد میڈل کا مطالبہ کردیا! ویڈیو وائرل

بھارت کے بہترین فیلڈرز میں سے ایک رویندر جڈیجا کی جانب سے عمدہ کیچ لینے کے بعد انوکھے انداز میں جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

لیفٹ آرم آف اسپنرت جڈیجا اکثر اپنی بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ سے بھی مخالف ٹیموں کے لیے مشکلات کھڑی کردیتے ہیں۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بھی انھوں نے ہوا میں ڈائیو لگاتے ہوئے مشفیق الرحیم کا شاندار کیچ لیا اور اس کے بعد اپنے لیے میڈل کا مطالبہ کرتے نظر آئے

فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی باؤل کو بنگلہ دیشی بیٹر نے پوائنٹ کی طرفر کھیلا۔ اسی دوران وہاں کھڑے رویندر جڈیجا نے گیند کو پھرتی سے ہو میں اچک لیا۔

اس کے بعد بھارتی اسپنر اپنے کندھے اور سر کے اوپر سے ہاتھ گھماتے پائے گئے جو نہ صرف ان کے جشن منانے کا انداز تھا بلکہ شائقین بہترین فیلڈر پر اسے میڈل مانگنے سے تشبیح دے رہے ہیں، ان کے انوکھے انداز جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔


واضح رہے کہ عالمی کپ کے میچ میں بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے اسے 257 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے جس کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ جاری ہے۔