اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین نے ٹویٹ کرتے ہوئے طنز کیا ہے کہ شہباز شریف نے آج بہادری سے آصف زرداری کو اسلام آباد میں گھسیٹا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپوزیشن رہنماؤں کی خصوصی ملاقات پر طنزیہ ٹویٹ کیا۔
[bs-quote quote=”عمران خان کے الفاظ سچ ہوئے، دونوں کرپشن بچانے کے لیے ساتھ ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”جہانگیر ترین”][/bs-quote]
جہانگیر ترین نے اردو میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’آج خادم اعلیٰ نے جس بہادری اور جانفشانی سے آصف زرداری کو اسلام آباد میں گھسیٹا ہے اس پر دونوں پارٹیوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔‘
پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ عمران خان کے الفاظ سچ ثابت ہوئے، انھوں نے لکھا ’عمران خان کے الفاظ ایک بار پھر سچ ہوئے کہ یہ دونوں پارٹیاں کرپشن بچانے کے لیے ہمیشہ ساتھ ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: ’جو کرنا ہے جلدی کیجیے‘ اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں سعد رفیق کا کسی سے فون پر رابطہ
خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی اجلاس کے بعد سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، ان کی آمد کے موقع پر شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
آج خادم اعلیٰ نے جس بہادری اور جانفشانی سے آصف زرداری کو اسلام آباد میں گھسیٹا ہےاس پر دونوں پارٹیوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔ عمران خان کے الفاظ ایک بار پھر سچ ہوئے کہ یہ دونوں پارٹیاں کرپشن بچانےکےلیے ہمیشہ ساتھ ہیں
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) January 15, 2019
اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔