جہانگیر ترین کی جانب سے آج پارٹی کے نام اور اعلان کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جانے کا امکان

دعا ہے صحیح وقت پر اور مضبوط حکومت بنے، جہانگیر ترین

لاہور : جہانگیر ترین کی جانب سے آج پارٹی کے نام اور اعلان کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا معاملے پر گروپ رہنماؤں سے حتمی مشاورت جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے اپنے گروپ رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ بلا لیا، آج پارٹی کے نام اور اعلان کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جانے کا امکان ہے۔

گذشتہ روز جہانگیر ترین گروپ کے زیادہ تر رہنماؤں نے نئی سیاسی جماعت کے لیے ’’پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی‘‘ کے نام کی تجویز دی تھی۔

ذرائع نے یہ بتایا تھا کہ اس وقت نئی سیاسی جماعت کے لیے تین ناموں پر غور جاری ہے اور نئی پارٹی کا نام کیا ہوگا؟ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جہانگیر ترین ہی کریں گے۔

خیال رہے 9 مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی میں اندرونی خلفشار اور رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے بعد تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کے لیے سرگرم ہیں اور لاہور و اسلام آباد میں کئی اہم ملاقاتیں ہوچکی ہیں جب کہ ان کی جانب سے 70 سے زائد اراکین کی حمایت کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔