’جیل بھرو تحریک، عمران خان کچھ دیر بعد اہم بیان دیں گے‘

عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کچھ دیر میں جیل بھرو تحریک سے متعلق اہم بیان دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کچھ دیر بعد جیل بھرو تحریک سے متعلق ویڈیو پیغام دیں گے لہٰذا کارکنان چیئرمین پی ٹی آئی کے پیغام کا انتظار کریں۔

تحریک انصاف کے جانثار کارکنان عمران خان کے ساتھ چٹان بن کر کھڑے ہیں، یاسمین راشد

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ جھوٹے مقدمات اور گرفتاریاں راستہ نہیں روک سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پر امن ہے جس کے آغاز پر کارکنان کا جوش قابل دید تھا، تحریک انصاف کے جانثار کارکنان عمران خان کے ساتھ چٹان بن کر کھڑے ہیں۔

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اپنے جانثار کارکنان پر فخر کرتی ہے۔

جس نے گرفتاری دینی ہے گاڑی میں بیٹھ جائے، پنجاب پولیس

علاوہ ازیں  پنجاب پولیس نے مال روڈ پر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں ایس ایس پی آپریشن شعیب کی قیادت میں پولیس مال روڈ پر موجود ہے۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ جو گرفتاریاں دینا چاہتے ہیں وہ گاڑیوں میں بیٹھ سکتے ہیں قیدیوں کی گاڑیاں موجود ہے جس نے گرفتاری دینی ہے دے دے۔