صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کے بھائی کا نیشنل بینک عملے پر تشدد، ویڈیو وائرل

جام اکرام اللہ دھاریجو

گھوٹکی: صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کے بھائی کے نیشنل بینک کے عملے پر تشدد کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔

گھوٹکی میں صوبائی وزیرجام اکرام اللہ دھاریجو کے بھائی نے نیشنل بینک عملے پر تشدد کیا ، بینک عملے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ظفراللہ اور بینک عملےمیں لین دین میں تاخیر پر تلخ کلامی ہوئی ، جس کے بعد ظفراللہ دھاریجو اور ساتھ آنے والے ساتھیوں نے بینک افسرپرتشددکیا، سابق ایس ایس پی نے بینک پہنچ کربینک منیجرخادم سومروپرتشددکیا۔

مینیجرخادم حسین سومرو نے بتایا کہ ظفراللہ دھاریجوکا لین دین کامعاملہ تاجر کیساتھ تھا تشددعملے پر کیاگیا، انھوں نے صلح کیلئے بنگلے پر بلایا، ہراساں کیا گیا جبکہ ریجنل ہیڈفاروق آرائیں اورمجھ سے پاؤں پکڑنےکوکہا۔

بینک منیجر نے الزام لگایا کہ ظفردھاریجونےبینک افسران کوپاؤں پکڑواکرمعافی لینےکی تصاویربنوائیں اور اور تذلیل کیلئے وائرل کردیں۔

منیجر کا کہنا تھا کہ ہمارےخلاف 3مقدمات درج کرائےگئےاورہراساں کیاگیا، موقع پر ظفراللہ دھاریجو ، صوبائی وزیرسندھ جام اکرام اورسینیٹرسیف اللہ دھاریجو کےبھائی موجود تھے

صوبائی وزیر کے بھائی کا نیشنل بینک عملےپر تشدد کے واقعے پر ایس ایس پی سمیرنور نے کہا کہ ڈی آئی جی سکھر نے انکوائری کرنے کاکہاہے، کچےمیں آپریشن کےباعث ڈی ایس پی میرپورماتھیلوانکوائری کررہے ہیں ، انکوائری رپورٹ آنےپرذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔