جماعتِ اسلامی کا 500 کارکنان کی گرفتاری کا دعویٰ

ترجمان جماعتِ اسلامی قیصرشریف

اسلام آباد : ترجمان جماعتِ اسلامی قیصرشریف نے 500کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پولیس گردی کی بدترین مثال قائم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جماعتِ اسلامی قیصرشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس نے عہدیداروں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کیاگیا، پولیس اہلکار گھروں کی ویڈیوز بناتے رہے۔

قیصر شریف کا کہنا تھا کہ پولیس نے کئی مقامات پرکارکنوں کے گھروں سے مہمانوں کو بھی گرفتار کیا، 400 سے 500 کارکنوں کو پولیس گرفتار کرچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ رات پنجاب میں پولیس گردی کی بدترین مثال قائم کی گئی، جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کارکنوں،عہدیداروں کو رہاکیاجائے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں جس کی اجازت آئین بھی دیتاہے، ہمارا مقصد املاک یا کسی چیز کو نقصان پہنچانا نہیں ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سندھ سے جماعت اسلامی کے کارکنان ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ، سب سے زیادہ کارکنان اسلام پنجاب میں گرفتار ہوئے تاہم خیبرپختونخوا اور سندھ میں کارکنوں کی گرفتاریاں نہیں ہوئیں۔